ابنا: پاکستان نے اپنے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں پر امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے بند کئے جائیں۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈورن حملے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔میزائل حملوں میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوتا ہے انھیں فوری بند کیاجائے۔ڈرون حملوں سے پاک امریکا باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑرہاہے اوردونوں ملکوں کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کی کوششیں متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے میرانشاہ بازار میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب امریکی جاسوس سے طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 18افراد ہلاک اور 6زخمی ہوئے۔پاکستان میں میاں نوازشریف کی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہ امریکہ کا دوسرا ڈرون حملہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436498
پاکستان نے اپنے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں پر امریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے بند کئے جائیں۔